ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بھٹکل بندرروڈ پر عبدللہ النواحی کے نام سے نئی مسجد کا افتتاح؛ مساجد کو آباد کرنے پر دیا گیا زور

بھٹکل بندرروڈ پر عبدللہ النواحی کے نام سے نئی مسجد کا افتتاح؛ مساجد کو آباد کرنے پر دیا گیا زور

Wed, 28 Sep 2016 18:09:31    S.O. News Service

بھٹکل28/ستمبر (ایس او نیوز)  اللہ کا گھر دنیا کے تمام گھروں میں سب سےزیادہ افضل اور بابرکت  ہے ۔کسی علاقہ میں اللہ کا گھر ہونا  اس کے بابرکت ہونے کی دلیل ہے  ،کیونکہ اس گھر کی وجہ سے اس علاقہ میں اللہ اپنی بے شمار نعمتوں کا نزو ل فرماتا ہے ۔اللہ تعالی مسجدوں کی تعمیر کرنے والوں کےلئے   دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اجرعظیم کی خوشخبری سنائی  ہے۔ بھٹکل بندر روڈ (ففتھ کراس) پر نو تعمیر مسجد عبد اللہ النوحی کے افتتا ح کے موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا عبد العلیم خطیب ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ا س موقع پر مولانا الیاس ندوی نے بھی   مسجد کی تعمیر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اللہ کے لئے گھر تعمیر کرتا ہے اللہ اس کے  بدلے میں اس کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیر کرتے ہیں ۔انہوں نے تعمیر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  تعمیر سے  صرف تعمیر کرکے چھوڑنا مراد نہیں ہے بلکہ اس  کو مصلیوں سے آباد رکھنا بھی تعمیر کے ہی معنی میں آتا ہے ۔منافق اسلام  کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی تمام چیزوں کو کرنے کا ڈھونگ رچا سکتا ہے لیکن منافق کبھی مسجد کی تمیر میں حصہ نہیں لے سکتااسی  لئے  مسجد کی تعمیر کرنا اور اس کو آباد رکھنا آدمی کے صاحب ایمان ہونے کی دلیل ہے ۔

اس موقع پرمرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خوجہ اکرمی  مدنی نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ کی شریعت کے سامنے دنیا کی تمام چیزیں  ہیچ ہے ۔مولانا نے لوگوں کو علما ئ کا ادب اور ان کی  عزت و آبرو کی حفاظت پر لوگوں کو ابھارتے ہوئے کہا کہ جو لوگ علما کے لئے لوگوں کے اند نفرتیں ڈالتے پھرتے ہیں وہ شیطا ن کے ساتھی ہیں ۔
 
مزید  افتتاح کے موقع پر تشریف فرما مختلف علما کرام نے اولاد  کی تربیت اور انہیں بچپن سے ہی نمازوں کا پابند بنانے کے لئے  مغرب بعد شبینہ مکتب میں اپنے بچوں کو قران و نماز   کی درستگی کے لئے بھیجنے پر زور دیا ۔
 
خیال رہے کہ پیرکے دن  بندر روڈ ففتھ کراس پر واقع  نو تعمیر مسجد عبد اللہ النواحی کا  عصر کی نماز کے ساتھ ا افتتاح عمل میں آیا جس کی مناسبت سے مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی  کی نظامت میں  ایک جلسہ منعقد کیا گیا جومغرب کی اذان سے پہلے پہلے  اختتام کو پہنچا۔
 

 


Share: